سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل تیزی سے ہورہا ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی بے چین ہیں، پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات اچھا اقدام ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کوئی بات نہیں کررہی یہ حکومت کا پی ٹی آئی کو لالی پاپ ہے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس سال کی یہ آخری کال ہے آئندہ سال مزید آئیں گی، کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت ہوگی اور وہ سیاست بھی کریںگی۔ انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ باہر بھی آگئیں اور وہ سیاست بھی کررہی ہیں، پوری پارٹی کو ریلیف بھی مل رہا ہے اور مراعات بھی مل رہی ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور باقی سب کو ریلیف مل رہاہے، 24 نومبر کی کوئی فائنل کال نہیں اس کے بعد بھی کئی کالز آئیں گی، 26ویں ترمیم منظور ہوچکی ہے 27ویں ترمیم بھی جلد آجائیگی۔انھوں نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل تیزی سے ہورہا ہے جس کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی بے چین ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک قدم پیچھے ہٹیں اور خاموشی اختیار کریں، بانی پی ٹی آئی کیقریب لوگ ہی ان کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی