پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے فیض حمید کے سہولت کاروں کو بھی فرد جرم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق ہی 26ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ اور سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک ویژن رکھنے والا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ گفتگو کرنے والا نوجوان ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کی اکثریت ان کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی