مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے کہ اگر افواج پاکستان فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ کر سکتی ہے تو پھر کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔عمران خان سمیت سب احتساب کے کٹہرے میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اب جو احتساب ہوگا وہ تاریخ ساز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فسادی اور انتشاری ٹولہ ہے۔26 نومبر کو ڈی چوک میں جس طرح سے مظاہرین کو لایا گیا اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے خیبر پختون خواہکے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر فائرنگ کی اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ عوام اس انتشاری ٹولے کا ساتھ نہیں دیں گے۔ملک کے اندر انتشار اور فساد کی ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی