امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہارترجمان امریکی محکمہخارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دور ان کیا ۔میتھیوملر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، بھارتی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی