i پاکستان

دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، گورنر سندھتازترین

December 19, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا،پارا چنار کی صورتحال تشویشناک ہے، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے۔۔تفصیل کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جامع الرشید پہنچے جہاں انکی مفتی عبد الرحیم سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مصالحت کے لیے علمائے کرام کے کردار پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مفتی عبد الرحیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ گورنرسندھ نے پارا چنار کی صورتحال پر علمائے کرام سے اپنا کردار ادا کر نے کی درخواست کی۔اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جائوں گا، د آپ بھی ساتھ چلیں۔شمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مفتی عبد الرحیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، مسئلے کا مستقل حل ناگزیر ہے۔پارا چنار کی صورتحال تشویشناک، فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے۔

مہتمم جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم نے کہا اس وقت پاراچنار میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، دوائیاں، خوراک نہیں، راستے بند ہیں، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا تھا خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے، دشمن طاقتیں پارا چنار میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔گزشتہ شام گورنر سندھ کی اسی حوالے سے شہنشاہ نقوی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، گورنر سندھ ایک سے دو روز میں علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ پارا چنار جائیں گے۔ دریں اثناء رنر سندھ کامران ٹیسوری نے انٹرنیشنل عربک ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل عربک ڈے پر عرب بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عرب ممالک سے پاکستان کی قوم جذباتی لگا رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ عرب بھائیوں کو اللہ تعالی بیشمار خوشیاں نصیب فرمائے، آج کی تقریب عرب بھائیوں سے محبت، پیار اور ان سے خلوص کا اظہار ہے، جامعتہ الرشید کو اس تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی