i پاکستان

دولہا بنے شہری کا ن لیگ کے قائد نوازشریف سے محبت کا دلچسپ اظہارتازترین

December 06, 2024

دولہا بنے شہری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے محبت کا دلچسپ اظہار کیا۔شہری نے اپنی شادی کے دن نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر لگا کر نوٹوں کا ہار گلے میں ڈال لیا، دولہا محمد اجمل نے کہا میں نے اپنے قائد کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کیا، میری بیگم بھی مریم نواز کی فین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بیگم نے بھی مجھے اس ہار میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی