i پاکستان

دیر میں تیز بارش کیساتھ ژالہ باری، موسم سرد اور آلودگی کا خاتمہ،ژالہ باری سے فصلوں اور میوجات کے باغات تباہ ہوگئےتازترین

November 11, 2024

دیر میں رات گئے تیز بارش سے موسم سرد اور آلودگی کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ژالہ باری سے فصلوں اور میوجات کے باغات تباہ ہوگئے۔تفصیل کے مطابق بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور رات سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہے۔کمراٹ، جہاز بانڈہ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔مردان کی تحصیل رستم اور گردونواح میں تیز آندھی اور ہواں کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی۔ بارش سے فضائی آلودگی کا خاتمہ اور موسم سرد ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی