دالبندین میں ایف سی بلوچستان (سائوتھ) اور ایل آر بی ٹی کے اشتراک سے چار روزہ مفت آئی کیئر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دور دراز علاقوں کے افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ دالبندین، چاغی، برابچہ، امری، اور دوربینچہ میں منعقد ہونے والے ان کیمپس میں مجموعی طور پر ایک ہزار 178 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں ماہر امراض چشم نے جدید طبی آلات کی مدد سے مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا۔ آئی کیمپ کے دوران انہتر بچوں سمیت ڈھائی سو افراد کو مفت عینکیں بھی دی گئیں۔فرنٹیئر کور بلوچستان (سائوتھ)کا یہ اقدام مقامی کمیونٹی کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی