i پاکستان

چترال، شدید خشک موسم کے بعد بارشوں کا آغاز، پہاڑوں پر برف باری جاریتازترین

January 02, 2025

چترال میں شدید خشک موسم کے بعد بارشوں کا آغاز ہوگیا جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ اس دوران لواری ٹنل پر 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ این ایچ اے کی جانب سے لواری ٹنل پر برف صفائی کا کام بھی ساتھ ہی شروع کردیا گیا ہے۔کالاش ویلیز،لٹکوہ کے علاقے گرم چشمہ، بگوشٹ ،پیرا بیگ ، نارکوریت ،ژیتور، مڈکلشٹ گولین وغیرہ جیسے مقامات پر برفباری مسلسل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ چترال میں شدید خشک موسم کے بعد تقریبا ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ بارشیں اور برفباری کا آغاز ہوا ہے، جس کے سبب سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش اور برفباری سے سوختنی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی اور اس کی منہ مانگی قیمت پر فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی