i پاکستان

چنیوٹ، غیرت کے نام پر لڑکا،لڑکی قتل، 3 روز بعد تشدد زدہ لاشیں برآمدتازترین

January 08, 2025

چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی حدود مارو بھٹیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سے 3 روز سے لاپتہ لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، گزشتہ روز مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے ٹاوری برادری پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے لاش برآمدگی کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ سال بھی اسلام آباد میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی