چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے ۔بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں صدیق الفاروق مرحوم کے سوگوار خاندان اور ان کی جماعت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی