i پاکستان

بشری بی بی کی پشاور میں اہم ملاقا،ت علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی استدعاتازترین

January 03, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہبشری بی بی کی پشاور میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی قیادت سے علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میںانکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی پشاور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی کی یہ ملاقات تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو درخواست کی گئی ہے کہ علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھاجائے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کہا گیا بانی جو اداروں کیخلاف بیان دیتے ہیں ان کو روکا جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی