i پاکستان

بشری بی بی کی ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظتازترین

January 13, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پیر کے روز بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیا نے سماعت کی۔بشری بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل انصر کیانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ آنا ہے، ان کی حاضری جیل میں ہونی ہے۔وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت نے بشری بی بی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے، ملزمہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی