i پاکستان

برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دیےتازترین

May 18, 2023

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کیلئے برطانیہ سے بڑی خوشخبری آگئی،رپورٹس کے مطابق برطانیہ کو ان دنوں افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے، اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنر مندوں کے لیے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں،سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لیے برطانیہ میں کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،امیگریشن کیٹیگری میں پہلی مرتبہ پولیس افسران، صحافیوں، ججوں، خفیہ افسران، بیرسٹروں، وکلا اور فلائٹ پائیلٹس بھی شامل ہیں ،افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں موسیقار، ڈانسر، ڈاکٹرز، اداکار اور سائنس دانوں سمیت 31کیٹیگریز بھی مختص کی گئی ہیں،ڈرائیورز، انسٹرکٹرز، ریلوے اسٹیشن اسسٹنٹس، ائیرہوسٹس، کیبن کریو، وٹرنری ڈاکٹرز، درزی بھی برطانیہ منتقل ہوسکیں گے جبکہ مستری مزدور، ائیرکرافت انجینئرز، اے سی فریج انجینئرز،ویلڈرز، چیریٹی افسران اور اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے بھی مواقع ہیں ،سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ،تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اعلی تعلیم یافتہ ہنر مندوں کے لیے تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ ہوگا،سرکاری مراسلے کے مطابق منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لیے ویزا فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی