بورے والا میں لاہور روڈ پر باراتیوں کی بس الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بارات کی بس کو حادثہ سیالکوٹ سے واپس آتے ہوئے پیش آیا، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی