جانی خیل، بنوں کے مدرسہ مہتمم اور علما کا پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ بنوں علما کرام کا امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا،شرکا نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور انکے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکا نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ علما اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم ،صحت خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی