بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بھائیوں سمیت مدرسے کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بچوں نے سپین تنگی کے علاقے میں ویران جگہ سے مارٹر گولہ اٹھا لیا تھا ، بچے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ذیشان اور وہاب جبکہ تیسرے بچے کی شناخت عالمزیب کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ، تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے ۔ پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشنشروع کر دیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق بچیم درسہ سے گھر جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا، مارٹر گولے کی اطلاع انتظامیہ کو دی تھی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی