i پاکستان

بنگلہ دیش کا درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہتازترین

January 21, 2025

بنگلہ دیش نے چینی کی قلت کے پیش نظر اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلہ دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے، بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے، بنگلادیش نے اپنی درآمدی ضروریات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریبا 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا، گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے جی ٹو جی کی بنیاد پر چاول درآمد کر رہا ہے، بنگلہ دیش نے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے جی ٹو جی کی بنیاد پر سفید ریفائنڈ چینی درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بنگلہ دیش پاکستان کی موجودہ فصل سے 15 ہزار میٹرک ٹن تک ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،ٹی سی بی نے چینی کے لئے مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا، آئی سی یو ایم ایس اے کی درجہ بندی 45 سے زیادہ نہ ہونے کے ساتھ درمیانے ، صاف اور خشک چینی کو ترجیح دینا بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی بی نے چینی کی درآمد کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لئے چٹاگام بندرگاہ بنگلہ دیش کو کوسٹ اینڈ فریٹ پر مبنی آفر پرائس کی درخواست کردی، پاکستان سے ٹی سی پی مطلوبہ اشیا کی برآمد کے لیے ٹی سی بی سے ڈیل کرے گا۔ذرائع نے کہا کہ ٹی سی پی پہلے ہی ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید لمبے اناج چاول کی برآمد کے لیے ٹی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، ٹی سی پی نے 6 جنوری 2025 کو بنگلہ دیش کو چاول کی برآمد کے لیے دو ٹینڈر کھولے، ٹی سی پی کے ٹینڈر کے جواب میں تقریبا 11 تاجروں نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔ بنگلہ دیش کو 50،000 میٹرک ٹن لانگ گرین وائٹ رائس برآمد کرنے کے لئے 498.40 ڈالر فی میٹرک ٹن سے 523.50 ڈالر فی میٹرک ٹن تک کی بولیاں جمع کروائیں

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی