کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعد بلوچستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورت حال ہے۔ رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گر گئے ہیں، اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئیں۔ آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہا تیز ہوگیا، حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی