بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کا(آج) 26 جولائی سے شروع ہونے والا دو روزہ کنونشن ملتوی کردیا گیا۔ بی اے پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی و ڈویژنل صدور کا کنونشن (آج) بدھ کو کوئٹہ کے بوائز اسکاٹ ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں طلب کیا تھا۔ دو روزہ کنونشن کے دوران بی اے پی کے پارٹی امور، آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی اور ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جانا تھا تاہم محرم الحرام اور موسم کی خرابی کی بنا پر کنونشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بی اے پی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی