i پاکستان

بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیاتازترین

November 28, 2024

بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی عمارت کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی پہلی کونسل اب سولر پر چلے گی۔تفصیل کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کی تاریخی عمارت سولر سسٹم پر منتقل ہوگئی۔دو ارب کی لاگت سے سولر سسٹم پر عمارت کی منتقلی کا کام ہونے کا دعوی کرتے ہوتے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ایک سو پچاس کے وی کا سولر سسٹم نصب لگایا ہے، جسے کے الیکٹرک سے منسلک کر دیا ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جلد ہم سرکاری اسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔انھوں نے شہر کی سڑکوں کو بھی جلد اسٹریٹ لائٹ پر منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد کراچی کی تین بڑی شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اس شہر میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔انھوں نے بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے دنیا بھر میں کراچی کا اچھا پہلو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی