i پاکستان

بیوروکریٹس کی بطور وی سی تقرری، سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاریتازترین

January 17, 2025

سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔ حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں جمعہ کو تدریس کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سندھ میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر فپواسا نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ فپواسا نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں اور اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی