اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بینک جتنے ڈالرز کمائیں گے اتنی مالیت کی ایل سی کھول سکیں گے جب کہ مرکزی بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سہولت نہیں تھی، اس لیے درآمدات کو قابو کیے رکھا اور اس سے آگے بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت ہے یہ معاہدہ بیرونی فنڈنگ بہا کو بہتر کرے گا اور معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا، معاہدے سے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی