لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلباء کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کیکیسز پر تشویش ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا ء کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچا کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائیگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلباء سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی