i پاکستان

بھارتی پنجاب سے ایک بار پھر ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہرتازترین

November 22, 2024

بھارت سے آنے والی آلودہ ہواں کے سبب لاہور ایک بار پھر ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے لگیں جس کی وجہ سے پنجاب میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ ہوگیا ۔ لاہور میں فضائی معیار خراب رہا جس کے سبب لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں 459 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جب کہ فیصل آباد میں 424، ملتان میں 378 اور روجھان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 رہی۔ادھر اسموگ میں کمی پرپابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر کے تفریحی مقامات آج سیکھل جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی