i پاکستان

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا، بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکانتازترین

December 03, 2024

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 نومبر سے بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواں کا سسٹم منگل کی صبح صوبے سے نکل گیا۔اس سسٹم کے تحت سبی، کوہلو ،با رکھان، کوئٹہ، چمن، خضدار، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، بو لان، جعفر آباد، ژوب اور موسی خیل میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آئندہ24گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی