i پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے اتوار سے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،علی امین گنڈاپورکا دعویتازترین

December 20, 2024

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج( ہفتہ ) کے روز تک کا انتظار کرنے کا کہا ہے، پہلے مرحلے میں ترسیلات زر رکوانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں اور موجودہ حالات نے تمام سیاسی جماعتوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن کے پاس حکومت ہے، اگر وہ اشارہ دیں تو مسلم لیگ(ن) کا مثبت ردعمل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اور ہمیشہ درست بات کرتا ہوں۔ ہماری پارٹی کا لیڈر اندر ہے، مگر میں پارٹی بھی چلا رہا ہوں،اس لیے بہت سے اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کے لاپتہ کارکنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہلے یہ تعداد 208 تھی، جو اب کم ہو کر 54 رہ گئی ہے، بقیہ کارکنان ممکنہ طور پر کسی پولیس اسٹیشن یا اسپتال میں ہیں اور دعا ہے کہ وہ بھی جلد خیر خیریت سے واپس آئیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی