i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے نہ کوئی جہاز آیا ہے، رئوف حسنتازترین

November 08, 2024

پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پلیٹس کم ہوئے نہ کوئی جہاز آیا ہے، بانی کا کہنا ہے وہ اپنی عدالتوں کے ذریعے انصاف لیں گے، انہیں اگر ڈیل کرنا ہوتی تو امریکا کے بجائے اپنے لوگوں کے ساتھ کرلیتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو 15 ماہ جیل میں گزارنا ہی نہ پڑتے، بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے ہیں وہ عدالتوں کے ذریعے رہا ہوں گے۔ رئوف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کرکے بیرون ملک جانا ہی نہیں ہے، انہیں جانتا ہوں وہ ڈیل والی شخصیت ہی نہیں ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق ٹرمپ سے بات ہوئی تھی، انہیں ریپبلکن رہنماں نے یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج کے ذریعے موبلائزیشن کررہے ہیں، ہماری تحریک کا واحد ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔رئوف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جو اقدامات کرنے ہیں وہ صوابی جلسے میں طے کیا جائے گا، گنڈاپور تحریک کو لیڈ کریں گے، 9 نومبر کو تحریک کے خدوخال بتائے جائیں گے، قائل ہوں کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔پی ٹی آئی رہنما مزید کہا کہ آئینی ترمیم کو نہیں مانتے، 26ویں ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی