i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکا سے کال آئی تو منع نہیں ہوگا، محمد زبیرتازترین

November 08, 2024

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکا سے کال آئی تو منع نہیں ہوگا ،میں تو کہتا ہوں امریکا کو بانی پی ٹی آئی کے لیے کچھ کرنا چاہیے، امریکا نے پوری دنیا کی جمہوریت کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کے ٹرمپ کے داماد کے ساتھ براہ راست تعلقات ہیں، جس کا مطلب ہے ان کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ میرا خیال ہے جنوری 2025 میں ٹرمپ کا فون یا پیغام آجائے گا اس سے پہلے بھی فون کال آسکتی ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت میں یہ بحث بھی ہوچکی ہے کہ فون آئے گا یا نہیں، اتنا خوف ہے، ٹرمپ پر مقامی دبا ئوکے بعد میرا خیال ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پیغام آئے گا فون کال نہیں، میرا خیال ہے ہماری حکومت کو ٹرمپ کی جیت کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے امریکا میں ٹرمپ کو سپورٹ کیا ہے اور فنڈنگ کی ہے، ٹرمپ کو سپورٹ کرنے والے پاکستانی سوال بھی اٹھائیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ ٹرمپ بہت مضبوط ہوکر آرہے ہیں اب ان کو شاید روکا بھی نہیں جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کا ٹوئٹ کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس حد تک نروس ہیں، وہ 98 کی مثالیں تو دے رہے ہیں 99 میں کیا ہوا نہیں بتارہے، 99 میں جب کارگل ہوا تھا تو پھر کیسے امریکا پہنچ گئے تھے وہ بھی بتانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی