پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر پارٹی رہنمائوں کے خلاف مزید 10 مقدمات درج کرلیے گئے جن کے بعد 24 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں 3، تھانہ کوہسار اور تھانہ شہزاد ٹان میں 2،2 مقدمات درج ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ ترنول میں بھی 2،2 مقدمات شامل ہیں، اس کے علاوہ تھانہ سہالہ، تھانہ بنی گالہ، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ نیلور میں ایک ایک مقدمہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ نون، تھانہ کھنہ اور تھانہ آبپارہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمات کے سلسلے میں اب تک 853 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔تھانہ صادق آباد کی حدود سے گرفتار پی ٹی آئی کے 5 کارکن مقدمے سے ڈسچارجدوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد کی حدود سے گرفتار پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتاری کے بعد اٹک جیل میں رکھا گیا تھا، ملزمان کو آج اٹک جیل سے راولپنڈی اے ٹی سی پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو عدم ثبوتوں کی روشنی میں مقدمے سے ڈسچارج کیا، ڈسچارج ملزمان میں ارشد قریشی، عمران، وحید خان، زبیر خان، محمد کاشف شامل ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی