اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں،اسد قیصر نے کہاکہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں،پولیس، نیب اور ایف آئی ایمیں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں،عدالت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی