i پاکستان

اسلام آباد، تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظورتازترین

December 02, 2024

انسداددہشتگردی عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 27نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،تھانہ سیکرٹریٹ مقدمے میں شعیب شاہین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدال کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی،عدالت نے 5ہزار مچلکوں کے عوض شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی،پولیس سے ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی