اسلام آباد کے ڈپلو میٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے غیر ملکی سفارت خانے کے اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت جرمن سیکنڈ سیکرٹری تھامس جرگن کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے پمز اسپتال منتقل کر دی ہے۔واقعے سے متعلق پولیس نے جرمن سفارت خانے کو بھی اطلاع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کردی،سفارتکار کی موت کی وجہ کاتعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا،پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جرمن سفارتکار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کاشکار ہوا تھا،دو دن دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارتخانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارتکار مردہ پایاگیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی