اسلام آباد میں 138 ملی میڑ جبکہ راولپنڈی میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں مون سون کی طوفانی بارش کا نیااسپیل شروع ہوگیا ، موسلادھار بارش نے جہاں جل تھل ایک کر دیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارتو ہوا لیکن سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگی ہیں ، مظفرآبادکے دریاں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ، بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ رات اور دن میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں جمعرات سے مون سون کا دوسرا سسٹم انٹری دے گا، جس کے باعث 20 سے 22 جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار میں بھی مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شمال /مشرقی بلو چستان اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی