i پاکستان

اسلام آباد ،جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس کی انتہائی تیز رفتاری سے تعمیر کا نیا ریکارڈ ،انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گاتازترین

December 18, 2024

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں انڈر پاس کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی۔اسلام آباد میں جناح ایونیو ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج کا انڈر پاس صرف 42 روز میں مکمل ہو گا۔ انڈر پاس کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ انڈرپاس 25 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے جناح ایونیو ایف 8 انٹرچینج منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے پر پیش رفت اور تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے فلائی اوور اور انڈر پاس پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے۔ منصوبے کو ریکارڈ مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔ کنسلٹنٹس اور ریذیڈنٹ انجیئنرز سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔حکام نے منصوبے سے متعلق چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر کام شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ انڈر پاس کے گرڈرز کا کام تکمیل کے قریب ہے جبکہ انڈر پاس کے بیڈ کی کنکریٹ کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ جناح ایونیو انٹرچینج کے 74 میں سے 70 پائلز کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی