i پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئےتازترین

November 28, 2024

وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے۔اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہرراولپنڈی میں میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ، جس کے بعد وفاقی اسکول و کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین دن اداروں کی بندش سے ہونیوالاتعلیمی نقصان پوراکریں گے، اسکولز احتجاج اورراستوں کی بندش کے باعث بند کئے گئے تھے۔ ایک روز قبل شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھی اور شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی