i پاکستان

اسلام آباد اور دمشق کے درمیان رابطے بحال ،شامی سفارتخانے نے نئی حکومت کا پرچم لہرا دیاتازترین

December 16, 2024

اسلام آباد میں قائم شامی سفارت خانے نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب نیا پرچم اپنا لیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے میں پرچم کی تبدیلی ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی تشخص کے واضح اشارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور دمشق کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ شامی سفارت خانے کا نیا پرچم لہرانے کا فیصلہ ایک نئے باب کی علامت ہے، جو حالیہ سیاسی ہلچل اور عرب جمہوریہ کے اندر طاقت کی حرکیات میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ نئے پرچم میں سبز رنگ امید اور آزادی کی نمائندگی کرتا ہے، سفید امن اور روشن مستقبل کی علامت ہے جب کہ سیاہ رنگ شامیوں کی طرف سے برداشت کی گئی مشکلات کو ظاہر کرتا ہے۔ تین سرخ ستارے شامی انقلاب کے نظریات کی نشاندہی کر رہے ہیں۔یہ ڈیزائن پچھلے شامی پرچم سے مختلف ہے، جس میں دو سبز ستارے تھے جو متحدہ عرب جمہوریہ کے تحت شام اور مصر کے اتحاد کی علامت تھے۔برلن، استنبول اور ایتھنز جیسے شہروں میں بھی ہجوم نے نیا پرچم لہرایا اور باغیوں کے وژن کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی