اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا ہو گیا۔وفاقی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 880 سے کم ہوکے 760 ہوگئی ہے، زندہ مرغی 450 سے کم ہوکر 375 روپے کلو ہو گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں ریٹس بھی مختلف ہیں لیکن ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 1000 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 مقرر کیا گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 595 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر مستحکم ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی