سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہمارے 100 سے زائد لوگ شہید ہوئے، رپورٹس ایسی ہیں جب حکومت کی ہدایت پر ان پر گولیا ں برسائی جارہی تھیں، ساری فوٹیجز سوشل میڈیا پر اور ہمارے لوگوں کے پاس موجود ہیں، وزیرداخلہ جس نے سب کچھ کروایا بڑا عجیب ہے، غیرملکی میڈیا نے گزشتہ تین دنوں میں میڈیا کوریج کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پمز اور پولی کلینک میں ڈاکٹرز کو کہا گیا کہ ریکارڈ نہیں دینا۔ اگر سینکڑوں لوگ جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہیں تو ویڈیوز بھی آجائیں گی۔ پاکستانی میڈیا کو خاموش کرا سکتے ہیں لیکن غیرملکی میڈیا کو کیسے روکیں گے؟پارٹی کے حکم کے بغیر اگر کوئی رہنما فائنل کال میں غائب تھا تو اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،کے پی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز احتجاج میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد قافلوں کو رکاوٹوں کی وجہ سے اسلام آباد پہنچنے میں 2 دن لگے۔ جس رکن اسمبلی نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس کو جواب دینا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی