اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت جمع کرا دی گئی۔ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں کہا گیا ہے کہ کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے، ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولیں گے، تمام شہدا کے خاندانوں کی کفالت کریں گے، شہدا کے بچوں کو 16 ویں جماعت تک مفت تعلیم دیں گے، شہدا ہمارے دل میں بستے ہیں، خاندانوں کی کفالت ہماری ذمہ داری ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی