i پاکستان

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں بات چیت ناگزیر ،کل کی بجائے آج ہونی چاہئیے،رئوف حسنتازترین

November 20, 2024

پی ٹی آئی رہنمارئوف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں بات چیت ناگزیر ہے، یہ بات چیت کل شروع کرنے کے بجائے آج ہونی چاہئی،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہے اسٹبلشمنٹ سے بات چیت کریں، لیکن یہ بات چیت ہماری تین شرائط پر ہی ہوگی۔ایک نجی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ جب بھی ہم نے احتجاج کی کال دی پورا ملک بند کردیا جاتا ہے، ہر شاہراہ بلاک کردی جاتی ہے، پکڑ دھکڑ کی انتہا کردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر دبائو موجود ہے، کیا وہ چیز ہے جو انہیں اتنا خوفزدہ کئے ہوئے ہے، یہ شہروں کو کنٹینرستان بنا دیتے ہیں۔رئوف حسن نے کہا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئی ہیں یہ ان کیلئے فخر کا مقام نہیں ہے، ان کے چہروں پر بدنما داغ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارے احتجاج کی حکمت عملی ماضی سے مختلف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اتحادی یک زبان ہو کر بات نہیں کر سکتے، ان کے اندر دوڑ لگی ہوئی ہے کہ اگلا وزیراعظم جعلی مینڈیٹ پر کس نے بننا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی