پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ،بدھ کو 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس سے زائد اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 2100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی