پاکستاناسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد چنائے نے کہا ہے کہ لوگوں کو اب نظر آرہا ہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ پوزیٹو ہوگیا ہے، سال میں 24 سے 25 ملین ڈالر کی ادائیگی کا انتظام ہوتا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی معاشی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے، پوری دنیا کے سرمایہ کار ماننے لگے ہیں پاکستان اسٹاک میں بڑی گنجائش ہے، اس گنجائش سے فائدہ حاصل کرنے کا اس سے بڑا موقع نہیں ملے گا۔ڈائریکٹر احمد چنائے نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب لوگوں کو سیاسی استحکام نظر آتا ہے، آج پاکستان میں ادارتی استحکام بھی نظر آتا ہے، سمجھتا ہوں جب ادارتی استحکام آجائے تو سرمایہ کاری کے مواقع ملتے ہیں، لوگوں کو اب نظر آرہا ہے اسٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی