پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا، تاہم بعد میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جب 1004 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح سے گر کر 108049 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں 709 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔پیر کے روز ابتدائی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان شروع ہوا تو 1195 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرکے 110244 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی