خیبرپختونخوا میںاپ گریڈیشن نہ ہونے پر پرائمری سکولوں کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث منگل کو صوبہ بھر پرائمری سکولز بند ہوگئے ۔آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ منظوری کے باوجود اپ گریڈیشن نہیں ہو رہی، تعلیمی سلسلہ معطل رہے گا، پرامن احتجاج میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔پرائمری سکول ٹیچرز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے پرائمری اساتذہ پشاور میں احتجاج کریں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی