اوورسیز پرموٹرز ایسوسی ایشن نے سعودی ویزوں کے اجراء میں کوٹہ سسٹم کے نفاذ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ میڈیکل سرٹفیکٹ کی مدت تین ماہ سے کم کرکے دو ماہ کرنے سے سعودی عرب سے جاری ہونے والے ویزوں کی مدت ختم ہو جانے سے پاکستانی ہنرمندوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہو جائے گی۔ایک بیان میں اوورسیز پرموٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ہے سعودی عرب سے جاری ہونے والے ورک ویزوں کی تصدیق سعودی چیمبر آف کامرس کے بعد سعودی وزارت خارجہ سے تصدیق کی نئی شرط سے پاکستانی ہنرمندوں اور پروموٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کراچی کے سعودی قونصیلٹ سے مبینہ طور پر بغیر رشوت دیئے ویزوں کا اجراء ناممکن بنانے سے اوورسیز پرموٹرز کی مشکلات میں اور اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے سعودی وزارت خارجہ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویزہ قونصلر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی