i پاکستان

او آئی سی اور سعودی وزارت خارجہ کا باجوڑ دھماکے پر اظہار مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوستازترین

July 31, 2023

اسلامی تعاون تنظیم نے باجوڑ میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم دہشتگردی کے واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ سعودی عرب نے بھی باجوڑ میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں کہیں بھی پرتشدد کارروائیوں اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مقامی کنونشن میں دھماکے میں جے یو آئی ف خار کے امیر سمیت 46 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی