i پاکستان

انسدادپولیو مہم، وزیر اعلی سندھ نے خود گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے،بچوں کو قطرے پلوانے کی ہدایتتازترین

December 17, 2024

سندھ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں وزیر اعلی مراد علی شاہ یو سی نیو سکھر پہنچ گئے، جہاں انھوں نے خود گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے اور بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوانے کی ہدایت کی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران سکھر کا دورہ کیا، یو سی نیو سکھر میں انھوں نے شہریوں سے مل کر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی ترغیب دی۔انھوں ںے کہا پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچاتے ہیں، وزیر اعلی نے اس موقع پر والدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا پولیو کے قطرے بچے کے صحت مند مستقبل کو یقینی بناتے ہیں، والدین کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے میں نے آپ کے دروازے پر دستک دی۔ وزیر اعلی سندھ نے گھر گھر دستک دے کر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، انھوں نے کہا ہم نے پولیو کا خاتمہ کر کے دنیا کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے، مہم میں شامل ہو کر اپنی انسداد پولیو ٹیموں کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر وزیر اعلی کے ساتھ صوبائی وزرا ناصر شاہ، مکیش چالہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے بارے میں پہلے سوچیں کسی کو جیل میں ڈالنے کیلئے نہ سوچیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی تھی یا واپس لے لی، میں اپنے کام میں مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، سندھ کے پانی پر کینال کے مسئلے پر سی سی آئی میں کیس ہے، کینالوں پر ابھی کوئی کام نہیں ہو رہا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید جان محمد کو ہم نہیں بھولے نا بھولیں گے، قاتل ضرور گرفتار ہوں گے، شکارپور کچے میں کافی کامیابی ملی ہے اور کافی ڈاکوں کو ہلاک کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کو احکامات دیے ہیں، کچے میں کلیئر ہونے والے علاقوں میں روڈ، اسپتال اور اسکولوں کی ضرورت ہے تو اس پر کام کریں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی