i پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو 25 جولائی کو طلب کرلیاتازترین

July 18, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے چیف سیکریٹری کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر راناثنااللہ کے وکلا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس میں راناثنااللہ کے ضمانتی رانا سعید کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق پولیس راناثنا للہ کو ہر صورت طلبی کیلئے پابند کرے، رانا ثنا کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کیخلاف کارروئی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی