i پاکستان

ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحقتازترین

January 07, 2025

ٹانک میں گرہ بڈھا روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی قتل ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود گرہ بڈھا روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہان نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں پر حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناحت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ولیج ناظم قاری محمد ادریس اور بھائی قاری اسحاق شامل ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی